• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ٹاؤن کے نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرگُل محمد زاہدنے کہا ہے کہ واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی(واپڈا ٹاؤن) کے نو منتخب عہدے دارٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے آج سے ہی کام شروع کر دیں۔واپڈا ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کسراُٹھا نہ رکھیں ۔وہ واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی کے نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فیصل رضوان نے واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی(واپڈا ٹاؤن) ملتان کے نو منتخب صدر انجینئرامجد نواز بھٹی،نائب صدر ارسلان خان، جنرل سیکرٹری انجینئر محمد علی یاسر،فنانس سیکرٹری سردار رفیق احمد خان اور دیگر سے حلف لیا۔
ملتان سے مزید