• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں سے غیر اخلاقی حرکات، پولیس نے قاری کو گرفتار کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) کم عمر بچوں سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرنے کی اطلاع پر پولیس نے قاری کو گرفتار کرلیا دو فرارہوگئے ۔بستی ملوک پولیس کو ظفر حسین نے اطلاع دی کہ میرے بچے 9سالہ محمد فیضان 12سالہ محمد قربان مدرسہ عربیہ نور محمدیہ صدیقیہ فیض القرآن میں دینی تعلیم حاصل کرتے جنھوں نے گھر آکر بتلایا کہ مدرسہ کے استاد و مہتم قاری منیب ، قاری شفیق اور حاجی صدیق مبینہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرتے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم قاری محمد شفیق کو گرفتار کرلیا دیگر دو فرار ہوگئے گرفتار ملزم کو تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید