کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، نیشنل ای او سی کے ممبران، پروونشل ای او سی کے ممبران، این اسٹاف اور مانیٹرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تمام مانیٹرز نے مختلف یونین کونسلز سے موصول ہونے والی رپورٹس پیش کیں اجلاس میں ریفیوزل کیسز، این اے، اسٹل این اے، کلسٹرز، این ٹی ہاؤسز اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو سخت ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے مہم کی کڑی نگرانی، بروقت رپورٹنگ اور والدین کو قائل کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔