کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف گوادر نے اسپرنگ 2026 سیشن میں بی ایس ، بی ایڈ اور اے ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا مذکورہ پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ پیر 22 دسمبر 2025 کو یونیورسٹی آف گوادر کے بلاک ون میں ہوگا امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ سینٹر میں صبح ساڑھے نو بجے رپورٹ کریں تمام امیدوار ٹیسٹ کے روز اصل قومی شناختی کارڈ یا بی فارم ، اصل تعلیمی اسناد بھی اپنے ہمراہ لائیں۔