کراچی (محمد ناصر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کے اجلاس میں جیو ٹی وی نیٹ ورک کی ڈراما سیریل کیس نمبر نائن کا ذکر۔ سینیٹر شیری رحمان نے اجلاس کے دوران کہا کہ ڈراما کیس نمبر نائن میں دکھایا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد خواتین کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین سے تشدد کی وجوہات پوچھنے کے بجائے ان پر الزام لگا دیا جاتا ہے، شیری رحمان نے مزید کہاکہ گھریلو تشدد کے مقدمات میں سزاؤں کی شرح اعشاریہ پانچ فیصد ہے جو حیران کن ہے۔جب تک سزا نہیں ملے گی جرم ہوتے رہیں گے۔خواتین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کا سدباب کیا جائے تو انکے حقوق کا تحفظ ہوسکے گا۔