کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے میں تنظیم نو کا عمل جاری ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ونگ میں 2 نئے ڈائریکٹوریٹس قائم کر دئیے گئے۔ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ادارے میں جامع اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔حالیہ اقدامات کے تحت ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ میں 2 نئے ڈائریکٹوریٹس ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی منی لانڈرنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اکنامک کرائم قائم کر دیے گئے ہیں۔ان ڈائریکٹوریٹس کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ، بینکنگ فراڈ، حوالہ ہنڈی اور دیگر مالیاتی جرائم کی تحقیقات اور نگرانی کے عمل کو مزید فعال، شفاف اور موثر بنانا ہے۔