• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کو ہٹانے کا فیصلہ عدالتی آزادی کیلئے سنگین خطرہ‘ پی ٹی آئی

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے جعلی ڈگری کیس میں جج کے عہدے کیلئے نااہل قرار پانے والے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے پر بحال اوریہ سلسلہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ تشویشناک اقدام ہے‘ججوں کو عہدے سے ہٹانے کا یہ فیصلہ عدالتی آزادی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکم نامے پر شدید تحفظات اور عدلیہ کی خودمختاری مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید