• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، روس سے مبینہ تعلقات، پاکستانی ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے روسی توانائی کےمبینہ تعلقات پر پاکستانی ٹائیکون مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دیں۔بلومبرگ کے مطابق  برطانیہ  نے روس کے توانائی شعبے میں مبینہ کردار کی بنیاد پر پاکستانی تاجر مرتضیٰ لاکھانی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ لندن کو طویل عرصے سے اپنا کاروباری مرکز بنانے والے لاکھانی کو برطانیہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہےاور ان کی کمپنی مرکنٹائل اینڈ میری ٹائم گروپسمیت دیگر کئی کمپنیوں کو بھی پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید