• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیہ ٹرمپ پر بننے والی دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی خاتون اول اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ پر بننے والی دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا،جس میں انہیں مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، ٹریلر میں دکھائے گئے مناظر میں میلانیہ کو وائٹ ہاؤس میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ فلم 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، انہیں امریکی صدر کی تیاری، ائر فورس ون میں سوار ہوتے، مختلف ملبوسات میں جلوہ گر ہوتے اور مختلف تقاریب میں شریک ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، امریکی خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کی زندگی اب بڑے پردے پر پیش کی جا رہی ہے، فلم کا پہلا ٹریلر 18 دسمبر کو جاری کیا گیا جسے میلانیہ نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید