واشنگٹن ( جنگ نیوز)واشنگٹن سے سامنے آنے والی تازہ معلومات میں وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کو واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان کوئی ملاقات باضابطہ طور پر شیڈیول نہیں ہوئی، حالانکہ کچھ غیر سرکاری ذرائع نے گزشتہ روز یہ بتایا تھا کہ عاصم منیر جلد ہی واشنگٹن کے دورے پر جا سکتے ہیں۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ریوٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ عاصم منیر آئندہ چند ہفتوں میں امریکی صدر سے ممکنہ طور پر ملاقات کر سکتے ہیں، جس میں غزہ کے بعد سیکیورٹی اور امداد کی فراہمی کے لیے ایک متوقع “ملٹی نیشنل فورس” کے موضوع پر بات ہو سکتی ہے۔تاہم وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے واضح الفاظ میں کہا “یہ ملاقات فی الوقت صدر کے رسمی شیڈول میں شامل نہیں ہے۔” ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ ایک عارضی اسٹیبلائزیشن فورس ترتیب دینے کا ہے۔