• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن و مالیاتی جرائم کیخلاف نیب اور نائیجیریا کمیشن میں ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد ( طاہر خلیل )کرپشن و مالیاتی جرائم کیخلاف نیب اور نائیجیریا کمیشن میں ایم او یو پر دستخط، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے کرپشن کیخلاف عالمی جنگ کو تقویت ملے گی، دوحہ میں ریاستی فریقین کی 11 ویں کانفرنس ،چیئرمین سینٹ نے نمائندگی کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے دوحہ، قطر میں "ریاستی فریقین کی 11ویں کانفرنس" کے موقع پر نائجیریا کے ادارے "اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن" (EFCC)کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ اقدام کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔اس معاہدے پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد اور ای ایف سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین، مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے دستخط کیے۔ یہ شراکت داری شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔یہ تعاون پاکستان اور نائجیریا کی اقوام متحدہ کے انسدادِ کرپشن کنونشن(UNCAC)کے تحت ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے۔
اہم خبریں سے مزید