• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی رہنماؤں کے بیانات، ڈھاکہ میں بھارتی ویزا ایپلی کیشن سینٹر بند

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)بھارت نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی رہنماؤں کے بیانات کے بعد ویزا ایپلی کیشن سینٹر بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے علاقے جمنا فیوچر پارک میں واقع بھارتی ویزا خدمات کے دارالحکومتی مرکز انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے آپریشنز معطل کر دیئے ہیں، ویزا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی اپوائنٹمنٹس طے تھیں انہیں کسی دوسری تاریخ پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا، دوسری جانب بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو بھی طلب کیا ہے تاکہ ایک جاری مقدمے میں تعاون طلب کیا جا سکے اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید