• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تجارتی / کاروباری ڈیجیٹلائزیشن کسٹمز، ڈیوٹیز کیلئے پوسٹ پیمنٹ نظام نافذ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )پی ایس ڈبلیو کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایس آئی ڈی پی کے لیے پوسٹ پیمنٹ نظام نافذ کر دیا گیا ، سی ای او آفتاب حیدر نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو نے ایف بی آر پاکستان کسٹمز کے ساتھ مل کر نیا نظام نافذ کیا۔ اس سے پہلے جولائی 2025 میں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز کے لیے یہی نظام کامیابی سے نافذ کیا جا چکا ہے۔یہ اقدام ایف بی آر کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تجارتی طریقہ کار کو آسان بنانا اور کاروباری اداروں پر ریگولیٹری بوجھ کم کرنا ہے۔ اس سے پہلے تاجروں کو کی ادائیگی کسٹمز اسیسمنٹ سے پہلے کرنا ہوتی تھی، جس کی وجہ سے گڈز ڈیکلریشن بروقت جمع کرانے میں مشکلات اور مالی دباؤ کا سامنا رہتا تھا۔ نئے نظام کے تحت اب کی ادائیگی کسٹمز کلیئرنس کے بعد کی جا سکے گی، جس سے تجارتی عمل میں آسانی، تاخیر میں کمی اور بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔

اہم خبریں سے مزید