• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں قاتلانہ حملے میں زخمی طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی چل بسے

اسلام آباد ( فاروق/اقدس) بنگلہ دیش میں قاتلانہ حملے میں زخمی طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی چل بسے،حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلباء تحریک کے رہنما آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند تھے۔بنگلہ دیش کے معروف نوجوان سیاسی رہنما عثمان ہادی جو حالیہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے دوران علاج انتقال کر گئے ہیں، عثمان ہادی جولائی میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبہ تحریک کے اہم اور نمایاں رہنما تھے اور طلبہ قائدین کے قائم کردہ سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید