• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں مکمل سروسز جلد متوقع، چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورفائیو جی سروسز کا آغاز جلد متوقع ہے ، اتھارٹی حکومت سے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان سے قبل منعقد کرنے کی درخواست کریگی، صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ نیلامی سے متعلق انفارمیشن میمورنڈم آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید