• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی کے پی اشتہاری، کارروائی شروع

راولپنڈی(آئی این پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردئیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کوعدالت میں پیش ہونیکی ہدایت کی گئی ہے۔انسداددہشت گردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکم نامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید