• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، رواں مالی سال کیلئے مالی، ترقیاتی اور سماجی شعبے سے متعلق متعدد تجاویز منظور

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں مالی سال کیلئے مالی، ترقیاتی اور سماجی شعبے سے متعلق متعدد تجاویز کی منظوری دیدی، ای سی سی کو بتایاگیا کہ جولائی سے نومبر تک کی مدت کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 5.0فیصد رہی، زرعی سائیکل کی بحالی سے مارکیٹ میں رسد کی صورتحال بتدریج معمول پر آ رہی ہے، پالیسی میں مسلسل ہم آہنگی اور مضبوط نگرانی کا نظام مہنگائی پر قابو پانے میں آئندہ مہینوں میں مزید معاون ثابت ہوگا، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیرِ صدارت ہوا ، چیف اکانومسٹ، پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن ڈاکٹر امتیاز احمد نے موجودہ معاشی حالات پر تفصیلی بریفنگ دی،کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ صارفین کیلئے عمومی مہنگائی مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں نسبتاً کم سطح پر رہی جو جولائی میں 4.1 فیصد اور اگست میں 3.0 فیصد ریکارڈکی گئی ،ستمبر اور اکتوبر میں سیلاب کے باعث رسد میں رکاوٹوں کی وجہ سے عارضی دباؤسامنے آیا اوربعد ازاں مہنگائی میں کمی آئی،نومبر میں عمومی مہنگائی 6.1 فیصد تک آ گئی جس سے قیمتوں پردباؤکی عکاسی ہورہی ہے، اجلاس میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ پالیسی میں مسلسل ہم آہنگی اور مضبوط نگرانی کے نظام مہنگائی پر قابو پانے میں آئندہ مہینوں میں مزید معاون ثابت ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید