• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوے فیصد کراچی پانی خرید کر پی رہا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوے فیصد کراچی پانی خرید کر پی رہا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسائل ہیں لیکن نوے فیصد لوگ پانی خرید کر استعمال نہیں کرتے ۔ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی نے کہا کہ ذہنی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ جبکہ میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آٹھ کروڑ سے زائد لوگ ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں اور مینٹل ہیلتھ پاکستان کا مسئلہ بن چکی ہے اور پاکستان میں ماہرین نفسیات سات سو بھی کم ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ نوے فیصد کراچی پانی خرید کر پی رہا ہے میں اب بھی اس بیان پر قائم ہوں آپ کو ثبوت چاہئیں تو آپ کیمرا لے کر کراچی چلیں ڈیفنس سے لے کر سرجانی تک سب جگہ چلتے ہیں آپ کو وہاں کے رہائشی خود ہی بتا دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید