• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 برس میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے زیادہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( طاہر خلیل )سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ کمیشن کی مسلسل اور مربوط کاوشوں کے نتیجے میں انتخابی فہرستوں میں صنفی تفاوت میں نمایاں کمی واقع ہوئی، انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ5برس میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں 27فیصد جبکہ مرد ووٹرز میں 17فیصد اضافہ ہوا، اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ریزیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئیل رزق، وزارتِ اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمود خان، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (PIPS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایا، یورپی یونین کے گورننس و ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ کے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک سمیت دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں پاکستان لیجسلیٹو، الیکٹورل، ڈیجیٹل گورننس اینڈ ایمپاورمنٹ (PLEDGE) منصوبے کے تحت پروجیکٹ بورڈ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید