• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فوری کسان دوست پالیسیاں نافذ کرے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے زرعی شعبے کی بدحالی کو قومی معیشت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، مگر حکومتی سطح پر سنجیدہ اور مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ حکمران محض کھوکھلے دعوے اور رسمی بیانات دینے کے بجائے فوری اور عملی اقدامات کریں، فوری طورکسان دوست پالیسیاں نافذ کریں اور زرعی شعبے کو حقیقی معنوں میں قومی ترجیح بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسان کو نظرانداز کیا گیا تو اس کے نتائج صرف کھیتوں تک نہیں رہیں گے، بلکہ پوری معیشت اس کی قیمت ادا کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید