• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ریلوے اسٹیشن پر ریل کی بوگی سے نوزائیدہ بچہ کی لاش برآمد کرلی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی ریلوے اسٹیشن پر ریل کی بوگی سے نوزائدہ بچہ کی لاش برآمد کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹی تھانہ کی حدود سٹی اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 1 فرید ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں نوزائدہ بچہ کی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر نوزائدہ بچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ریلوے پولیس اسٹیشن سہیل شہزاد نے بتایا ہےکہ فرید ایکسپریس ٹرین صبح 11بجے سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی ٹرین کی بوگی سے شاپر میں موجود ایک ایسے بچہ کی لاش برآمد ہوئی جس کی وقت سے پہلے پیدائش ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید