کراچی (نیوز ڈیسک)2025 میں پانچ بڑے عالمی تنازعات،ایران اسرائیل سے پاکستان بھارت تک، ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ میں ایک ہزار 60ایرانی، 29اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے، پاک بھارت جھڑپوں میں 12افراد ہلاک، تعلقات کشیدہ، پاک افغان TTP تنازع میں بڑا جانی نقصان ہوا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق2025 میں عالمی سطح پر پانچ بڑے تنازعات نے انسانی جانوں اور سیاسی استحکام کو شدید متاثر کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں 12 روزہ جنگ امریکی ثالثی کے بعد عارضی جنگ بندی پر ختم ہوئی، جس میں ایران کے مطابق 1,060 اور اسرائیل کے مطابق 29 افراد ہلاک ہوئے۔ افریقہ میں کانگوروانڈا کشیدگی میں M23 مسلح گروپ کے حملوں کے بعد جھڑپیں جاری رہیں اور 400 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں شدت پسند ٹھکانوں پر بھارتی حملوں کے بعد تین روزہ کشیدگی ہوئی، جس میں 12 شہری ہلاک اور دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔