اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے گستاخی کے مرتکب پانچ مجرموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف کل جماعتی مشاورتی اجلاس کے فیصلوں کی تائید کا اعلان کر دیا۔ مولانا جالندھری نے کہا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے 26دسمبر، جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں "یومِ سیاہ اور یومِ مذمت" کے طور پر منانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس فیصلے کی روشنی میں ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ خطباتِ جمعہ میں اس سنگین مسئلے کو مؤثر، مدلل اور ذمہ دارانہ انداز میں اجاگر کریں، ناموسِ رسالت کے تحفظ کی اہمیت واضح کریں اور عوام میں دینی غیرت و شعور بیدار کریں۔