• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے گرجا گھروں پر حملے، پرتشدد کارروائیاں افسوسناک ہیں، سنیٹر عبد القادر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کرسمس تقریبات کے موقع پر گرجا گھروں پر حملے اور پرتشدد کارروائیاں انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ بھارت کے مختلف شہروں میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے عیسائی برادری کے مذہبی تہوار پر کی جانے والی سجاوٹ کو تباہ کرنا بھارتی ہندو کی مخصوص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بی جے پی اور وشنوا ہندو پریشد کی ہندووں سے کرسمس بائیکاٹ کی اپیل کرنا مودی کی ہندتوا کی سوچ ظاہر کرتا ہے. عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت میں عیسایوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں اپنے مذہبی تہوار منانے کا حق نہ دینے پر عالمی قوانین کے مطابق کاروائی کریں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بھارت کے اس افسوسناک اور ناقابل برداشت رویے کا سخت نوٹس لیں۔
اسلام آباد سے مزید