• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آج چھٹی کا اعلان؛ ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتیں آج بند رہیں گی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد ایسٹ اور ویسٹ میں چھٹی کا اعلان کابینہ ڈویژن کے 25دسمبر 2025کے نوٹیفکیشن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید