• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں مختلف حادثات، نوعمر لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں نو عمر لڑکے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ چاکرہ میں 14سالہ عبدالرحمٰن ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، تھانہ نصیرآباد کو محمد سجاد سکنہ نیو چاکرہ نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد عبدالرحمٰن شاہد نامی ٹریکٹر ٹینکی والے کے ساتھ کام کرتا تھا، اس نے بتایا کہ آپ کا بیٹا ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا، تھانہ نصیرآباد ہی کے علاقہ پیرودھائی موڑکے قریب 24سالہ ارشد صدیق سڑک پرپیدل جا رہا تھاکہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں کوہ نور ملز کے سامنے پشاور روڈ پر 32سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید