• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں قانون پر عمل درآمد ہونا چاہئے، طلال چوہدری

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں قانون پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ، خزانہ و ریلوے بلال کیانی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں ملکی افواج کے سربراہ کیخلاف بیانات قابل قبول نہیں، ماہرِ قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ بعض اکاؤنٹس برطانیہ سے چلائے جارہے ہیں۔نمائندہ جیو نیوز لندن مرتضیٰ علی شاہ نے کہاکہ حکومت پاکستان نے برطانوی ہوم آفس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔وہ جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ واقعے کی واضح فوٹیج موجود ہے اور اس سے قبل بھی متعدد شکایات سامنے آ چکی ہیں جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانے کی کوششیں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید