اسلام آباد ( فاروق/اقدس) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی بنگلہ دیش واپسی اور ان کے تاریخی استقبال کے حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے قدرے سرد مہری کا رویہ سامنے آ رہا ہے، تاہم وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتا ہے اور طارق رحمان کی وطن واپسی کو اسی پیش رفت کے تناظر میں دیکھنا چاہئے، جمعے کو اپنے ایک بیان میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف مبینہ طور پر بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مخاصمت تشویشناک ہے۔