لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسے نگرانی نظام تیزی سے متعارف ہو رہے ہیں جو فائرنگ، چیخ و پکار اور مشتبہ آوازوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ماہرین اور شہری حقوق کے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نظام عام شہریوں کی نجی گفتگو پر نظر رکھنے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔برطانوی اخبار دی آئی پیپر کی تحقیق کے مطابق مختلف شہروں میں ایسے کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے آوازوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ان کا مقصد جرائم کی بروقت نشاندہی اور ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔