پشاور( جنگ نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا کہ 10دنوں میں بیرسٹر گوہر نے تین مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دینا بانی پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے۔ اختیار ولی نے کہا کہ قومی اتحاد و یگانگت کے لیے اچکزئی اور کوٹ لکھپت کے قیدیوں سے بھی بات کریں گے، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ قومی یکجہتی کے لیے کسی سے بھی بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مقصد پورا ہو جائے گا تو وہ شاید اچکزئی کو ہری جھنڈی دکھا کر نکل جائیں۔ اختیار ولی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں، وزیراعظم نے دو سال میں ساتویں بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے،اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بھی شہباز شریف نے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔