اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک میں رواں ہفتے 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 11کی قیمتوںمیں کمی ہوئی جبکہ ستائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں مرغی کی قیمت میں 5.29فیصد ، پسی ہوئی مرچ 6.26فیصد ، کیلے 2.46فیصد، لہسن 1.50فیصد ، انڈے 0.58فیصد ، گھی 0.56فیصد ، دال مونگ 0.48فیصد ، مٹن 0.22فیصد اضافہ ہوا اور بجلی 1.67فیصد مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں گندم کا آٹا22.56فیصد ، چینی 16.32فیصد، بیف 13فیصد ، گڑ کی قیمت میں 12.46فیصد ، کیلے 11.24فیصد ، پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 10.31فیصد ، انڈوں کی قیمت میں 9.71فیصد ، پاؤڈردودھ کی قیمت میں 9.51فیصد ، گھریلو گیس کی قیمت میں 29.85فیصد ، جلانے والی لکٹری کی قیمت میں 11فیصد ، کپڑوں کی قیمت میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے۔