کراچی (جنگ نیوز) اسرائیل نے پہلی بار صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ صومالی لینڈ دراصل صومالیہ کا ایک علاقہ ہے جو 1991سے خود کو آزاد ملک کہہ رہا تھا، لیکن اسے اب تک عالمی سطح پر باضابطہ طور پر کوئی ملک تسلیم نہیں کرتا تھا۔ اب اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا ہے اور وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسکی باقاعدہ منظوری دی ہے۔