• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 172,400 سے تجاوز کرگیا

کراچی ( جنگ نیوز)اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ،100انڈیکس172,400سےتجاوز کرگیا، انڈیکس میں 1571پوائنٹ کا نیا اضافہ ہوا،اختتام پر انڈیکس1571پوائنٹ اضافہ سے 172401کی سطح پر آ گیا ، 221ک مپنیوں میں اضافہ،229میں کمی اور 32میں استحکام رہا،79کروڑ80لاکھ حصص کا کاروبار ہو سکا۔ کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کارجحان رہا،انڈیکس اورمجموعی مالیت میں اضافہ تھا جبکہ ان کمپنیوں کی تعداد معمولی زیادہ تھی جن کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا پھر پریشر بھی آیا اور اس کے بعد دوبارہ بہتری آگئی۔ گزشتہ روز تیزی کے دوران بھاری پرافٹ ٹیکنگ کی گئی۔کاروباری حجم گزشتہ سیشن سے کم تھا،زیادہ سرگرمی ٹیکنالوجی،بینک،پاور اور آئل سیکٹر میں تھی جبکہ سٹہ اور کم قیمت والے حصص زیادہ سرگرم تھے،مارکیٹ کو زیادہ سپورٹ کمپنیوں، بینکوں ، میوچل فنڈز اوربروکروں کی طرف سے آنے والی خریداری سے ملی،ان کے برعکس اداروں،انشورنس سیکٹر مقامی،نجی سرمایہ کاروں اور بیرونی اداروں نے نیٹ سیل اور پرافٹ ٹیکنگ کی۔مارکیٹ میں بہتری کی ایک وجہ فیوچر سودے طے ہونا اوربعض انڈیکس ویٹ والی کمپنیوں میں خریداری آنے کا اثر دیگر کمپنیوں پر ہونا بھی شامل تھا۔
اہم خبریں سے مزید