• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز جلد کیا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیرو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت اور حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں ہے، ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز جلد کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو جدید سفری سہولت میسر آئے گی، سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر بنے گا، ای وی بسوں کے نئے روٹس بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف عوام کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت ملے گی بلکہ آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ پنک اسکوٹیز منصوبے کے دوسرے مرحلے میں خواتین جلد اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ وہ جمعہ کو یہاں اپنے دفتر میں ہوئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سی ای او ٹرانس کراچی، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن بی آر ٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید