• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم "دھریندر" نے صرف تین ہفتے میں 935 کروڑ روپے کما لئے

کراچی ( جنگ نیوز) ہدایتکار آدتیہ دھار کی جاسوسی ایکشن فلم ’’ دھریندر‘‘ باضابطہ طور پر رنویر سنگھ کے کیریئر کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن چکی ہے — اور ابھی اس کی رفتار کم نہیں ہوئی۔فلم اب 900 کروڑ روپے (9 ارب روپے) کے کلب میں داخل ہوچکی ہے اوردنیا بھر میں 935.75 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور یوں 900 کروڑ کمانے والی یہ صرف گیارہویں بھارتی فلم بنی ہے۔ فلم کی بھارت میں مجموعی کمائی 607 کروڑ روپے رہی ہے، اس طرح انٹرنیشنل باکس آفس پرتاحال بزنس328.75 کروڑ ہوا۔پاکستان میں غیرقانونی ڈاؤن لوڈ 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہیں اورفلمساز نے ’’ دھریندر2‘‘ 19 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’’ دھریندر‘‘’ تیسرے ہفتے کے اختتام کی جانب کامیابی سے بڑھ رہی ہے۔ صنعتی ٹریکر سکنیلک کے مطابق، فلم کی بھارت میں مجموعی کمائی 607 کروڑ روپے جبکہ دنیا بھر میں 935.75 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔دریں اثنارپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم’’ دھریندر‘‘ کی پاکستان میں غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی، شاہ رخ خان کی ‘رئیس’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔اس دوران، ’’ دھریندر‘‘ نے بآسانی وکی کوشل کی فلم ’چھاوّا‘ (601.54 کروڑ روپے) اور ’ستری 2‘ (597.99 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید