• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائع اور ٹھوس کے بیچ ایسا مادہ، جسے سائنسدان پہلے کبھی نہیں دیکھ پائے

لندن( نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے دھاتوں میں ایک حیران کن نئی حالت دریافت کی ہے جو مائع اور ٹھوس کے درمیان موجود ہے اور جسے سائنسدان پہلے کبھی نہیں دیکھ پائے ہیں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور جرمنی کی یونیورسٹی آف اُلم کے سائنسدانوں نے دھاتوں کے مالیکیولز پر تجربات کے دوران پایا کہ کچھ ایٹم مائع میں حرکت نہیں کرتے اور اپنی جگہ پر جمے رہتے ہیں، چاہے درجہ حرارت میں تبدیلی آئے۔ یہ معمول کے مطابق نہیں، کیونکہ عام طور پر مائع میں ایٹم آزادانہ حرکت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید