کراچی (نیوز ڈیسک)ہندو قوم پرست RSS بھارت میں انتہا پسندی کی جڑ ، مذہبی اقلیتیں جن کے نشانے پررہتی ہیں، بنیاد 1925میں رکھی گئی نے بھارت کی سیاسی، عدالتی اور سماجی اداروں میں اپنی مضبوط جڑیں قائم کر لیں وزیر اعظم نریندر مودی نمایاں عکس، جن کا تعلق اسی گروپ سے ہے،جو ان کی سیاست اور کیریئر کو تشکیل دیتا رہا ۔ وسیع نیٹ ورکنگ، شاخیںعدالتوں، تعلیمی اداروں، میڈیا، طلبا و مزدور وں سمیت ہر شعبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ماضی میں آیو دہیا مسجد کا انہدام و دیگر مذہبی کارروائیاں انتہا پسند ایجنڈےکی مثالیں ہیں۔ امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق رپورٹراشٹریہ سویام سیوک سنگھ (R.S.S.) ایک سخت گیر ہندو قوم پرست تنظیم ہے جس نے بھارت میں سیکولر ازم اور مذہبی ہم آہنگی کے اصولوں کو مسلسل نقصان پہنچایا ہے۔ اس کی شاخیں اور نیٹ ورکس ملک کے ہر شعبے میں پھیلے ہوئے ہیں۔عدالتیں، تعلیمی ادارے، میڈیا اور طلبہ و مزدور یونینیں جہاں یہ ہندو اکثریت کو فوقیت دینے اور اقلیتوں کے حقوق محدود کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔