کراچی (نیوز ڈیسک)ملائیشیاکےآرمی چیف کو کرپشن تحقیقات کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، حکام نے بتایا اقدام کا مقصد تفتیش کے دوران کسی قسم کے مفادات کے ٹکرائو سے بچنا اور عمل کو شفاف بنانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل ٹین سِری محمد حفِظ الدّیعین جانتان کو بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کی خاطر فوری طور پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیاہے۔ ملائیشیا اینٹی کرپشن کمیشن (MACC)نے ان کے خلاف کرپشن اور ممکنہ مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع کی ہے، جس کے سلسلے میں وزارتِ دفاع سے دستاویزات بھی جمع کی جا رہی ہیں، تاکہ منصفانہ تحقیقات کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد تفتیش کے دوران کسی قسم کے مفاداتِ متصادم سے بچنا اور عمل کو شفاف بنانا ہے، جبکہ نیوی چیف ایڈمرل ٹین سِری زُلہلمی اِتھنین کو عبوری طور پر آرمی چیف کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔