• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خارجہ پالیسی الجھاؤ کا شکار ہے، ماہرین قومی سلامتی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ اور میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی الجھاؤ کا شکار ہے، انڈیاکسی طرح جمہوریت پسند نہیں ۔تفصیلات کےمطابق بھارتی اخبار دی ہندو کی سال 2025میں ملکی خا رجہ پا لیسی کے حوالے پر مبنی رپورٹ پر ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہندو اخبار کی بات نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر اخبار بھارتی وزیر اعظم نریندر مو دی کی خارجہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ بھارت کی خا رجہ پالیسی الجھاؤ کا شکار ہے۔بھارت نے چین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کر لئے تاہم امریکہ سے یہ اعادہ کیا کہ ان سے بہتر تعلقات چین سے مقابلہ کرنے کی ایما پر ہیں ۔ ڈاکٹر قمرچیمہ نے کہا کہ بھارت چین سے عسکری حوالے سے مدد تو لے رہا ہے لیکن بھار ت کو چار فریقی معاہدے کا جز نہیں بننے دیا گیا۔ دوسری طرف امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ بھارت ان کے نظام سے بھرپور فائدہ اٹھارہاہے ،با لخصوصاً H-1Bویزا کے حصول کے حوالے سے۔ قمر چیمہ نے مزید کہا کہ امریکہ میں رہائش پذیر بھارتی شہریوں نے ویزا کو انتہائی نا مناسب طریقے سے استعمال کیا ۔ امریکیوں کا خیال تھا کہ بھارت ان کا اچھا پارٹنر ثابت ہوگا جبکہ حقیقتاً بھارت امریکیوں کی امید وں کے برعکس ثابت ہوا۔ یہ بھی بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کا امریکہ سے معاہدہ ہوا ہے تا ہم اب تک امریکہ اور بھارت کے مابین کو ئی معاہدہ نہیں ہوا۔ حالیہ ادوار میں امریکی نیشنل سیکورٹی اسٹریٹجی کے مطابق امریکا بھارت کو اپنے مد مقابل ملک نہیں سمجھتا،ا س کی ایک مثال بھارت پر50فیصد ٹیکس کا نفاذ بھی ہے ۔ اس ٹیکس کے باعث بھارت میں کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں ، کارکنان بے روزگار ہو چکے ہیں، بر آمدات میں کمی ہوئی ہے ، اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ بھارتی عوام میں غصہ ہے، جسے امریکی نظام نے بھی سمجھ لیا ہے ۔ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ معرکہ حق پر بھارتی فوج نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بے نقاب کردیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید