• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026ء کیلئے برجوں کی کہانی، آپ کی زندگی میں کیا ہوگا؟ ستارے کون سی راہیں کھولیں گے؟

کراچی (رفیق مانگٹ)سال2026ءہر برج کے لیے ترقی‘ تعلقات‘مالی استحکام اور ذاتی نمو کا سال ثابت ہوگا۔ یہ سال چیلنجز کے ساتھ ساتھ نئے مواقع، تخلیقی ترقی اور روحانی بیداری کا بھی حامل ہے۔ حمل والوں کے لیے قیادت اور خود اعتمادی کے مواقع ہیں، ثور والوں کے لیے مالی استحکام اور محتاط ترقی اہم ہیں، جوزا والوں کے لیے تعلقات اور تخلیقی مواقع نمایاں ہوں گے، سرطان والوں کے لیے جذباتی سکون اور خانگی تعاون بڑھنے کا امکان ہے اور اسد والوں کے لیے عوامی شناخت اور تخلیقی کامیابی کے مواقع سامنے آئیں گے۔سنبلہ والوں کے لیے عملی توازن اور صحت پر توجہ سال کا محور ہے، میزان والوں کے لیے تعلقات میں ہم آہنگی اور شراکت داری کے مواقع موجود ہیں، عقرب والوں کے لیے گہری تبدیلی اور ذاتی نشوونما نمایاں ہے، قوس والوں کے لیے وسعت، نئے سفر اور تعلیمی مواقع حاصل ہوں گے، جدی والوں کے لیے محنت کے پھل اور استحکام کا وقت ہے، دلو والوں کے لیے جدید خیالات اور فکری آزادی اہم ہیں اور حوت والوں کے لیے روحانی بیداری اور تخلیقی ترقی کا سال ہے۔یہ سال ہر برج کے لیے صبر، مستقل مزاجی، مثبت تعلقات اور تخلیقی سوچ کی ضرورت رکھتا ہے تاکہ ترقی اور کامیابی یقینی ہو۔برجوں کی پیش گوئی کے لیے کئی معتبر نجومی ماہرین کی رپورٹس کا سہارا لیا گیا ہے جن میں ویب سائٹ آسٹروپیٹری، سپتاشوت وی ،آسٹرو کیلکولیٹرزاور آسٹرو کلچر،اخبار ٹائمز آف انڈیااور اے بی پی لائیو شامل ہیں۔ تاہم یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے غیب کا علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کے پاس ہے۔کائنات کے تمام راز، آنے والا کل، دلوں کے بھید اور مستقبل کے فیصلے یہ سب اللہ ہی جانتا ہے۔ انسان، چاہے وہ کتنا ہی علم کیوں نہ رکھتا ہو، غیب کے علم تک رسائی نہیں رکھتا۔ ستاروں اور بُرجوں کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے، وہ محض اندازے، قیاس آرائیاں اور انسانی مشاہدات ہوتے ہیں، جن کی کوئی حتمی یا یقینی حیثیت نہیں۔سال 2026 حمل (Aries) والوں کے لیے قیادت اور خود اعتمادی کی چمک لے کر آیا ہے۔ تعلقات میں گہرائی، کریئر میں ترقی اور مالی معاملات میں محتاط منصوبہ بندی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ یہ سال جرات، وضاحت اور عملی فیصلوں سے بھرپور ہے، جس سے نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔برج ثور(Taurus)والوں کے لیے مالی استحکام، کریئر میں ترقی اور شراکت داری کے مواقع اہم ہیں۔ محتاط منصوبہ بندی اور مستقل مزاجی سال کے دوران کامیابی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ یہ سال استحکام اور طویل مدتی حکمت عملی کے لیے موزوں ہے۔برج جوزا(Gemini) والوں کے لیے تعلقات، تعلیم اور تخلیقی مواقع میں پیش رفت کا سال ہے۔ نئے روابط اور سفر کے ذریعے مواقع سامنے آئیں گے۔ کھلی بات چیت اور مثبت تعلقات ترقی میں معاون ہوں گے، جبکہ تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔برج سرطان (Cancer)والوں کے لیے جذباتی استحکام، خانگی تعاون اور کریئر میں مضبوطی اہم ہیں۔ تعلقات میں اعتماد اور محبت بڑھے گی، اور پیشہ ورانہ مواقع مستحکم رہیں گے۔ سال کی ابتدا خود احتسابی کے لیے موزوں ہے جبکہ بعد میں خود اعتمادی اور شناخت میں اضافہ ہوگا۔برج اسد (Leo)والوں کے لیے قیادت، خود اعتمادی اور عوامی شہرت کے مواقع واضح ہیں۔

اہم خبریں سے مزید