لاہور/پشاور(ایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس میں الزام عائد کیاگیاہے کہ ان کے پنجاب کے دورے کو سبوتاژکیاگیا ‘انہیں بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی‘پنجاب حکومت کا طرزِ عمل غیرجمہوری، غیر اخلاقی اور قابلِ مذمت ہے‘ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کوئی ایسا چوراہا نہیں تھا جہاں جو چاہے گھس جائے‘جو لوگ سہیل آفریدی کے ساتھ آئے‘انہوں نے گارڈ کو دھکے دیے‘ دروازے توڑے اور زبردستی اندر گھس گئے‘انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت کارروائی کرتی تو کہا جاتا مہمانوں کی توہین کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس میں پنجاب کے دورے کے دوران پروٹوکول سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویے اور بدتمیزی کی گئی۔