اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی اوران کی قیادت باربار ملکی وحدت پر حملہ آورہوتی ہے‘پی ٹی آئی کارکن آپ کی قیادت کی آشیرباد سے سوشل میڈیا پر انتہائی گندی زبان استعمال کرتے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب، آپ کی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔