اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نےسوشل میڈیا پر غیراخلاقی پوسٹیں شیئرکرنے ʼʼ کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی کی عزتیں اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،اگر صورتحال اتنی ہی خطرناک ہے تو بچوں کو موبائل نہیں دینا چاہیے، ایسے جرائم کو سختی سے روکنا ہوگا ۔