کراچی( ٹی وی رپورٹ)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد بلاک کیا جانا چاہئے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کوئی تحریک نہیں کھلی درندگی ہے،بچی سازش کا شکار بنی ، قید میں نہیں ڈالا جا رہا،سینئر تجزیہ کار شاہد رندنے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ماہرِ قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ دہشت گردوں کا بڑا ہدف نوجوان نسل ہے۔وہ جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعے سے کئی اہم اسباق حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ہمدرد بن کر لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔