• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے انٹیمونی معدنیات پر امریکی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی دلچسپی میں تیزی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے انٹیمونی معدنیات پر امریکی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی دلچسپی میں تیزی، عالمی منڈی میں انٹیمونی کی بڑھتی ہوئی قدر اور چین کا دباؤ،امریکی ادارے پاکستان کے ذخائر کی جانب راغب، پاکستان برآمد تک محدود، پروسیسنگ یا ریفائننگ کی بڑی صلاحیت نہیں،زیادہ تر چین کو سستے داموں جاتا رہا ہے، اگر مقامی پروسیسنگ ہو تو پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور نئےمعاشی مواقع موجود ہیں۔ فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر انٹیمونی نامی ایک سٹریٹجک معدنیات کی طلب میں تیزی آئی ہے، جسے میزائل، بیٹریوں اور فلیم ریٹارڈنٹس جیسی اہم مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے اور یہ چین کے زیرِ کنٹرول سپلائی چین سے انحصار کم کرنے کی دوڑ کا حصہ بن گیا ہے۔ پاکستان اپنے محدود مگر اہم انٹیمونی ذخائر کی بدولت امریکی دفاعی وابستہ کمپنیوں اور نجی تاجروں کی نظر میں آ رہا ہے، جو چین کے مقابلے میں متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید