• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچہ کی ہلاکت، ذمہ دار میئر ہیں، جماعت اسلامی، MQM کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق متوفی بچے کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد فاروق نے کہا کہ بچہ کی ہلاکت کی ذمہ داری میئر پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے جا رہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں بچے کی ہلاکت پر شدید اظہارِ مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت، میئر کراچی اور شہری انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ہے۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ میئر کراچی کو یہاں آنا چاہیے تھا کیونکہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جبکہ شہر میں ایسے واقعات تسلسل سے پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تعزیت کے لیے آئے ہیں ، اس شہر میں اب تک ایسے واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب ہم بات کریں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم سیاست کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید