• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا صوبے کی تاریخی عمارتوں کے سروے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا صوبے کی تاریخی عمارتوں کے سروے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق پیر کوچیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ثقافتی ورثہ سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹریز ثقافت، ورکس اینڈ سروسز، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ آثارِ قدیمہ نے شرکت کی۔کمیٹی کے رکن حمید ہارون، معروف ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری اور آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹ سہیل احمد کلہوڑو بھی اجلاس میں شریک تھے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبے میں ہیریٹیج عمارتوں کا آخری سروے 2017 میں کیا گیا تھا جس میں 3371 عمارتیں ورثہ قرار دی گئی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید