کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا چکری کی جگہ پر انہیں روکا گیا تو ممکن ہے اس وقت وہ بند ہو۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نےکہا کہ خدشہ ہےکہ مجھ سمیت تحریک انصاف کے بہت سے اراکین اسمبلی نااہل ہونے والے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف کے مزید ارکان نااہل ہونیوالے ہیں؟۔تفصیلات کے مطابق میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو یہ کہہ دے کہ نوجوان پاکستان میں اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں تو اس بات کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے سہیل آفریدی نے پنجاب کے دورے میں کچھ شکایات کی ہیں ۔ اس پر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ کی شکایت کے جواب میں کہا ہے کہ سہیل آفریدی مجرموں کو ساتھ لے کر پھیر رہے ہیں اور انہیں پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔