• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنا باعث افسوس ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء و کوئٹہ کے سابق ناظم میئر رحیم کاکڑ نےکوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ اس وقت کوئٹہ میں تمام امیداروں کی جانب سے مکمل تیاری اور اخراجات کرنے کے بعد اس الیکشن کو حکمران اتحاد کے کٹھ پتلی افراد کی جانب سے آئینی عدالت کے ذریعے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ باعث افسوس ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کوئٹہ میں گزشتہ گیارہ سال سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے اب بھی الیکشن ہائی کورٹ کی حکم سے ہورہے تھے بڑی تعداد میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے مگر اس کے باجود الیکشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔اور یہ فیصلہ عوام کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے مترادف ہےالیکشن ملتوی ہونے سے ظاہر ہوتا ہےکہ حکمرانوں کو اپنی شکست نظر آرہی تھی۔
کوئٹہ سے مزید