• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، کیونکہ حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لیٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دی گئی تو پیٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لیٹر تک آ جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید